258

وی پی این کیا ہے اور اس کے فائدے اور نقصان کیا ہیں۔کیا آپ وی پی این سے ٖفری انٹرنٹ چلا سکتےہو۔

آج کل کےدور میں آپ کسی بھی ملک میں ہوں اُس ملک کی حکومت کی طرف سے مختلف ویب سائٹ کو بلاک کیا ہو گا۔اور کافی ایسی ایپ بھی مل جائے گی جو کافی ملکوں میں بلاک ہوں گی۔ اور اس صورت حال میں کافی ویب سائٹ اور ایپ ایسی ہوتی جن کو انسان لازمی استعمال کرنا چاہتا ہے۔ان بلاک ویب سائٹ کو اوپن کرنے کے لیے جو سافٹ ویئر استعمال ہوتا ہے اس کووی پی این بولتے ہیں۔لیکن وی پی این کے فائدے بھی ہیں اور نقصان بھی ہیں

پہلے آپ کو ایسی ویب سائٹ بتاتے ہیں جن کو مختلف ملکوں میں بلاک کیا ہوا ہے۔

پاکستان میں حال ہی میں مشہور گیم پب جی کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کر دیا گیا ہے ۔اور اس سے پہلے بھی پاکستان میں مختلف ویب سائٹ بلاک ہیں جن کا زکر کرنا ضروری نہیں ہے۔اس سے پہلے پاکستان میں یوٹیوب کو بھی بلاک کیا گیا تھا لیکن کچھ ویب سائٹ پہ لازمی پابندی ہونی چاہئے جن سے اسلام اور پاکستان کو خطرہ ہو۔لیکن حکومت کو اپنے سیاسی مقصد کے لیے کسی بھی ویب سائٹ پہ پابندی نہیں لگانی چاہے۔

اس طرح عرب ممالک میں واٹس ایپ جیسی مشہو ر ایپلی کیشن پر بھی پابندی لگی ہوئی ہیں ۔اور چین جیسے ملک میں یوٹیوب ،گوگل اور فیس بک پر پابندی لگی ہوئی ان سب ایپلی کیشن اور ویب سائٹ تک رسائی کیلے لوگ وی پی این استعمال کرتے ہیں ۔لیکن وی پی کے نقصان بھی بہت زیادہ ہیں جن کو آپ لوگوں کا جاننا ضروری ہے۔

وی پی این کےفائدے

وی پی این کا سب سے بڑا فائدہ کسی بھی بلاک ویب سائٹ کو اوپن کرنا ہو تا ہے۔اس کے علاوہ وی پی این لوکیشن تبدیل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہیں۔مثال کے طور پر آپ کوئی ایسی ویب سائٹ استعمال کرنے چاہتے ہیں ،جو ویب سائٹ صرف کسی خاص ملک کے لیے بنائی گئی ہو اور وہ ویب سائٹ آپ کسی اور ملک میں بیٹھ کر استعمال کرنا  چاہتے ہو تووی پی این کی مد د سے پروکسی تبدیل کر کے اُس ملک کی پروکسی لگا کر آپ اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہو۔اس کے علاوہ سکیورٹی کے لیے بھی وی پی این کا استعمال کیا جاتا ہے کہ کوئی بھی آپ کے آئی پی کو  کو ٹریک نہ کر سکے۔

وی پی این کے نقصان

وی پی این استعمال کرنے کےبہت زیادہ نقصان بھی ہیں۔مارکیٹ میں کچھ ایسے وی پی این بھی ہیں جو آپ کی پرسنل معلومات چوری کرتے ہیں ۔جن میں آپ کے فون نمبر ،آپ کی گیلری میں موجود ڈیٹا،آپ کن ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہو اور آپ انٹرنٹ پہ کیا سرچ کرتے ہو اور آپ کے فون میں موجود ویب سائٹ جن پہ آپ نے لوگ اِن کیا ہواہے اُن کے پاسورڈ بھی چوری کیے جا سکتے ہیں۔اور یہ سب فری کے وی پی این استعمال کرنے سے ہو تا ہے اپ جب بھی کوئی بھی وی پی این استعمال کریں اُس کی ریٹنگ ضرور چیک کریں لیں۔اور اُس وی پی این کے بارے میں لوگون کے تاثرات بھی دیکھ لیا کریں

وی پی این کا استعمال کر کے فری انٹرنٹ چلائیں۔

کچھ وی پی این ایسے بھی ہیں جن کا استعمال کر کے آپ فری انٹرنٹ بھی چلا سکتے ہو ایسےہی ایک وی پی این کا لنک میں نیچے دیں رہا ہوں جس کی مدد سےآپ فری انٹر نٹ چلا سکتے ہو۔

download-download-button-illustration-data-vector.jpg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں